وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا سلسلہ کبھی رکا نہیں، صرف کم ہوا، اس وقت بنوں کا علاقہ دہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے کیمپس موجود ہیں، اگر افغان حکومت کہتی ہے کہ دہشت گرد ان کی پناہ میں نہیں تو پھر اپنی پوزیشن واضح کرے۔خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ بھارت اور افغانستان پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، تاہم اللہ کے فضل سے کوئی بھی پاکستان کو غیر مستحکم نہیں کر سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے یہ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، مواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص یہ اکاؤنٹ چلا رہا ہے۔ ان کے بقول ایک ٹرائی اینگل بن گیا ہے جس میں پی ٹی آئی، بھارت اور افغانستان شامل ہیں۔

گنڈاپور کی درخواست، غلط نام درج ہونے پر وکیل نے چیف جسٹس کو خط بھیج دیا

سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل معاف، اویس لغاری کی تصدیق

ماہ رنگ بلوچ کو انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت مل گئی

اسکردو کشتی حادثہ: 37 دن بعد احمر لودھی کی میت کراچی پہنچا دی گئی

Shares: