بنوں میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا پولیس نے ناکام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک آرمی اور بنوں پولیس کی بروقت کاروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،05 کلو خود ساختہ بارودی مواد برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا گیا۔

ترجمان بنوں پولیس کے مطابق آج صبح پاک آرمی اور بنوں پولیس کی بروقت کاروائی کرکے ہوید کے علاقے دواگر ملتانی لنڈی ڈاک زمینوں میں ایک مشکوک بوری سے آئی ای ڈی برآمد کرکے پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا کر علاقہ ہوید کو بڑی تباہی سے بچا لیا،

مشکوک بوری کی اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچے اور بوری کو تحویل میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا

واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقہ مین سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، ترجمان پولیس کے مطابق بارودی مواد کہاں استعمال ہونا تھا اس حوالہ سے تحقیقات جاری ہیں، دہشت گردوں کی مذموم سازش ناکام ہوئی اور علاقے کو تباہی سے بچا لیا گیا،جلد بارودی مواد لانے والوں کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا

Shares: