لاہور،بنوقابل فری آئی ٹی کورس پروگرام کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 دسمبر

نوجوان لڑکے اور لڑکیاں لازمی اس سکل ڈویلپمنٹ فری آئی کورس پروگرام کا حصہ بنیں۔
bano qabil

سرپر ست اعلی الخدمت فاؤنڈیشن لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فنی تعلیم پاکستان کے سنہری مستقبل اور ترقی کی ضمامن ہے ۔بنو قابل ایک کوالٹی آئی ٹی سکل ڈویلپمنٹ پروگرام ہے جس کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7دسمبر ہے جبکہ ہزاروں نوجوان طلبہ و طالبات کا صلاحیتی ٹیسٹ 10 دسمبر کو یونیورسٹی گراؤنڈ بالمقابل اولڈ ھیلے کالج پنجاب یونیورسٹی نزد ایم اے او کالج میں ہوگا۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی گراؤنڈ بنوقابل پروگرام کے صلاحیتی ٹیسٹ سنٹر میں بنوقابل پروگرام کی انتظامی کمیٹی کے ذمہ داران کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن انجینئر احمد حماد رشید ، نائب امراء لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد ، انجینئر اخلاق احمد ، سیکرٹری سیاسی کمیٹی عامر نثار خان ، میڈیا انچارج بنو قابل احمد سلمان بلوچ ، مغیث شاہد قریشی ، اعجاز نذیر ، اشفاق چغتائی ، زبیر صدیقی ، حسان بٹ ، عمیر ادریس ، شعیب ہاشمی و دیگر ذمہ داران موجود تھے

ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اس انقلابی تعلیمی پروجیکٹ کے تحت شہر لاہور کے ہزاروں نو جوانوں کو ہنر مند اور باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے ۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں لازمی اس سکل ڈویلپمنٹ فری آئی کورس پروگرام کا حصہ بنیں۔ ابتک ہزاروں کی تعداد میں نوجوا ن بنوقابل پروجیکٹ میں رجسٹریشن کروا چکے ہیں جن کو صلاحیتی ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد جدید لیبز کے ذریعے فنی تعلیم کے ذریعے ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ بنائیں گے ۔ شہر بھر میں مختلف شاہراؤں اور چوکوں پر بنوقابل رجسٹریشن اور آگاہی کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے اس پروجیکٹ کے تحت سالانہ 10 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے ۔

Comments are closed.