خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے میریان میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے دوران ڈرون حملے اور راکٹ لانچر کا استعمال بھی کیا گیا۔
آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بند گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں۔دوسری جانب ڈی آئی جی بنوں نے تصدیق کی ہے کہ جھڑپ کے دوران پولیس پر دہشت گردوں کی جانب سے ڈرون حملے بھی کیے گئے، جن میں ایک کانسٹیبل معمولی زخمی ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ دہشت گردوں کی جانب سے راکٹ لانچر کا استعمال بھی کیا گیا۔فورسز کی جانب سے علاقے میں آپریشن جاری ہے، اور صورتحال کو مکمل کنٹرول میں لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور تعاون جاری رکھیں۔
مودی حکومت کے خلاف مزدور،کسان سڑکوں پر،بھارت بند،تاریخی ہڑتال
فرانسیسی رافیل سمیت تین بھارتی طیاروں کے نقصان کے شواہد موجود ہیں،سربراہ فرانسیسی فضائیہ
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار
پنجاب میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں 10 فیصد اضافہ








