بنوں کے علاقے میریان میں دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے بم پھینکا جو تھانے کی چھت پر گرا۔ دھماکے کے نتیجے میں چھت پر نصب سولر پلیٹس تباہ ہو گئیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے باعث دہشت گرد فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حملے میں استعمال ہونے والے کواڈ کاپٹر اور اس کی نوعیت سے متعلق تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
اسرائیلی فضائی دفاعی نظام چند ہفتے میں غیر موثر ہونے کا امکان
کواڈ کاپٹر کیا ہے؟
کواڈ کاپٹر ایک چھوٹا ڈرون طیارہ ہے جس کے ساتھ چھوٹا کیمرہ نصب ہوتا ہے ، اسے تصاویر لینے اور ویڈیو بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے بھارت عموماً اسے ہمسایہ ممالک کی جاسوسی کیلئے استعمال کرتا ہے۔پاکستان کے دفاعی ماہرین کے مطابق یہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی فوجی چوکیوں اور فوجی پوزیشن کے بارے میں معلومات جمع کرنے کیلئے بھیجا گیا تھا۔
کواڈ کاپٹر دشوار گزار راستو ںکی نگرانی کیلئے استعمال کیا جاتاہے جہاں پر فوجیوں کیلئے نگرانی میں مشکلات پیش آتی ہیں ،اس کے ذریعے ہر جگہ پر گہری نظر رکھی جا سکتی ہے جبکہ یہ جاسوسی کیلئے بھی استعمال کیا جاتاہے۔بیرون ممالک کواڈ کاپٹر کو دیگر کئی اہم ترین معاملات میں بھی استعمال کیا جارہاہے جیسا کہ ریسکیو آپریشن میں تیزی لانے کیلئے جبکہ جہازو ںکی جانچ پڑتال کے عمل کو تیز کرنے کیلئے بھی اسے استعمال کیا جارہاہے ۔
ایران جوہری ہتھیار کے قریب، اسرائیل کو حملے سے روکنا مشکل ہے: صدر ٹرمپ
کواڈ کاپٹر پر چار راؤٹر لگے ہوتے ہیں جن کی مدد سے ہیلی کاپٹر کی طرح اڑنے کی صلاحیت رکھتاہے ،اس کے سائز کے باعث یہ کہیں بھی کسی کی بھی نظروں میں آئے بغیر جاسوسی کے عمل کو سرانجام دیتاہے-