قصور میں باؤلے کتوں کا راج انتظامیہ بے بس ،لوگ زخمی ہو کر ہسپتال پہنچنے لگے
تفصیلات کے مطابق الہ آباد تھانہ کنگن پور کی حدود موضع موکل میں باؤلے کتوں کے حملے جاری ہیں
دو دنوں میں موضع موکل اور اسکے گردونواح کے دو گاؤں میں کتوں نے نو افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا ہے
باؤلے کتوں کے کاٹے مریضوں کو رورل ہیلتھ سنٹر کنگن پور پہنچایا گیا ہے
جبکہ کنگن پور ہسپتال میں ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور ریفر کر دیا گیا اب تک باؤلےکتوں کے کاٹنے سے 8 مرد اور اور ایک عورت شدید زخمی ہوئے ہیں
جبکہ ضلع قصور اور الہ آباد میں آوارہ کتوں نے اب تک کئی جانیں لے لیں اور درجنوں شدید زخمی کر ڈالے ہیں یہ باؤلے کتےاس سے پہلے انسانوں کے علاؤہ کئی مویشی بھی ہلاک کر چکے ہیں
عوام کا حکومت سے مطالبہ ضلع قصور کو آوارہ کتوں سے پاک کیا جائے اور ان کو مار کر ان سے عوام کو محفوظ رکھنے کے فوری اقدامات کئے جائیں
باؤلے کتے جانوروں کیساتھ انسانوں
