الیکشن کمیشن نے بی اے پی کا گائے کا نشان بحال کردیا

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کو ’’آنکھ‘‘ کا نشان الاٹ کیا گیا تھا،
bap

کوئٹہ: بلوچستان سے تعلق رکھنے والی بلوچستان عوامی پارٹی( بی اے پی) ایک بار پھر گائے کے نشان پرانتخابی میدان میں اترے گی۔

باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 جنوری کو جاری انتخابی نشانات کی فہرست میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کو ’’آنکھ‘‘ کا نشان الاٹ کیا گیا تھا، جس پر باپ پارٹی کے لیے ’’گائے‘‘ کا انتخابی نشان بحال کرنے کی درخواست کی گئی،الیکشن کمیشن نے بی اے پی کی درخواست منظور کرلی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بی اے پی کا گائے کا نشان بحال کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کیلئے 8 فروری کو پولنگ ہوگی، جس کیلئے کاغذات نامزدگی اور دیگر مراحل پر کام جاری ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو شیر، پاکستان پیپلزپارٹی کو تیر، استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب اور پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو بلے باز کا نشان الاٹ کیا گیا ہےم متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کو پتنگ، مہاجر قومی موومنٹ کو موم بتی، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کو پگڑی اور پاکستان مسلم لیگ جناح کو سائیکل کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

اسی طرح جمعیت علمائے اسلام پاکستان کو کتاب، بلوچستان نیشنل پارٹی کو کلہاڑی، جماعت اسلامی پاکستان کو ترازو، تحریک لبیک پاکستان کو کرین، خیبرپختونخوا ملی عوامی پارٹی کو درخت، بی این پی عوامی کو اونٹ، قومی وطن پارٹی کو چراغ، عوامی مسلم لیگ پاکستان کو قلم دوات اور پاکستان عوامی پارٹی کو انسانی آنکھ کا نشان الاٹ کیا گیا تھا۔

Comments are closed.