کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں قتل ہونے والے مرد اور خاتون کی قبرکشائی ہوگئی، دونوں افراد کے باقیات کے نمونے لے لیے گئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے کے حکم بعد کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں قتل ہونے والے مرد اور خاتون کی قبرکشائی کی گئی، دونوں افراد کے باقیات کے نمونے لے لیے گئے نمونے ڈی این اے اور نادرا سے تصدیق کروائے جائیں گے، قبرکشائی میں علاقہ مجسٹریٹ، ایس ایچ او، پولیس سرجن اور دیگر عملہ موجود تھا۔
علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں اب تک 20 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور واقعے کا مقدمہ بھی ہنہ اوڑک تھانے میں درج کیا جا چکا ہے،کوئٹہ پولیس نے ملزمان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ زیر دفعہ 302 ت پ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہےایس ایچ او نوید اختر تھانہ ہنہ اوڑک کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مدعی نے تھانہ میں تحریری درخواست دی کہ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون اور مرد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا،پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہو گا کہ خاتون اور مرد کو کتنی کتنی گولیاں ماری گئیں، معلوم ہو گا کہ واقعہ کتنے دن پرانا ہے۔
وزیراعظم نےڈیجیٹل ڈریپ سسٹم کا افتتاح کر دیا
جبکہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان کو کل طلب کرلیا ہے-
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں مسلح افراد نامعلوم مقام پر ایک خاتون اور مرد پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دکھائی دے رہے تھےترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیا تھاغیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ عیدالاضحیٰ کے قریب کا واقعہ ہے، اب تک لاشیں برآمد نہیں ہوئیں، علاقے میں اس وقت سی ٹی ڈی اور پولیس موجود ہے۔
حکومت نے گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ ریلوے میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی،ریلوے حکام