باڑہ کمپاؤنڈ حملہ ،اہم شواہد حاصل کر لئے گئے،تحقیقات شروع

0
36

خیبرپختونخوا کی تحصیل باڑہ کمپاؤنڈ میں حملے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ گاڑی سے اہم شواہد حاصل کرلیے گئے تاہم بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے حملہ آوروں کے زیر استعمال گاڑی کو کلیئر قرار دے دیا۔بی ڈی ایس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے زیر استعمال گاڑی گاڑی میں کسی بھی قسم کا بارودی مواد نہیں ملا، گاڑی سے اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔
بی ڈی ایس حکام کا مزید کہنا ہے کہ خودکش حملہ وار کی جیکٹ میں 7 سے 8 کلو بارود استعمال ہوا، 2 خوکش حملہ آوروں نے دھماکے کیے، جائے وقوعہ سے دستی بم کے ٹکرے بھی برآمد ہوئے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کلیئر کرنے کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کردی گئی. ذرائع کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مؤثرحکمت عملی کے باعث کمپلیکس میں 2 خودکش حملہ آوروں کو داخل ہونے سے روک لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹی ایچ کیو کمپلیکس اور پولیس اسٹیشن میں داخلے پر ناکامی پر خودکش حملہ آوروں نے خود کو تھانے کے گیٹ پر دھماکے سے اڑادیا۔
دھماکے میں دیوار گرنے کی وجہ سے 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، اہلکاروں کی بہادری کی بدولت باڑہ بڑی تباہی سے بچ گیا، اگر دہشت گرد اندر داخل ہوجاتے تو بہت بڑی تباہی ہوسکتی تھی۔

Leave a reply