قصور
12 گھنٹے گزرنے کے باوجود بیشتر علاقوں کی بجلی بند،افسران سونے میں مگن
تفصیلات کے مطابق قصور و گردونواح میں 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود بلہے شاہ فیڈر بند جس سے شہر قصور میی بجلی معطل ہے گزشتہ رات آٹھ بجے سے معطل بجلی صبح ہونے تک بحال نہ ہو سکی ہے
متاثرین اہلکاروں کو ڈھونڈنے رہے مگر وہ غائب تھے جبکہ ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایل ایس اور ایس ڈی نے جان بوجھ کر ساری رات بجلی معطل رکھی تاکہ صبح کی شفٹ والے کام کریں
معمول بن چکا ہے کہ افسران اتوار ہونے کی وجہ سے اپنا فون بند کرکے سونے میی مصروف ہوتے ہیں جبکہ عوام پریشان رہتی ہے حتی کہ لوگوں کو بنیادی ضروریات کے لیے بھی پانی میسر نہیں