رواں مالی سال کے چھ ماہ میں برآمدات میں 10.52 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق ادارہ شماریات نے بیرونی تجارت کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں ،ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 14 ارب 98 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی برآمدات تھیں، جولائی تا دسمبر درآمدات میں 6.11 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جولائی تا دسمبر برآمدات کا حجم 16 ارب 56 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ چھ ماہ میں درآمدات کا حجم 27 ارب 73 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہا جب کہ گذشتہ مالی سال اسی عرصے میں 26 ارب 13 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی درآمدات تھیں۔ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ چھ ماہ میں ملکی تجارتی خسارہ 11 ارب 17 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہا، رواں مالی سال گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں 0.18 فیصد کا اضافہ ہوا۔