مقبوضہ کشمیر، بارہمولہ میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان شہید کر دیا
مقبوضہ کشمیر، بارہمولہ میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان شہید کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے علاقے بارہ مولہ میں آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان شہید کر دیا گیا
مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے علاقے سلوسا میں آپریشن کے دوران ہفتے کے روز حریت پسندوں اور بھارتی سرکاری فوج کے مابین فائرنگ کے دوران ایک کشمیری نوجوان حریت پسند شہید ہو گیا۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس ، بھارتی فوج کے 44 آر آر اور سی آر پی ایف نے علاقے میں کورڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کرنے کے بعد نوجوان حریت پسند کو شہید کر دیا ۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس جگہ پر دو سے تین عسکریت پسندموجود ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں 1988 سے اب تک 15140عام شہری، 25159 حریت پسند،418نامعلوم افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ 6984بھارتی فورسز اور پولیس و نیم فوجی اہلکار مارے گئے ہیں۔ ضلع شوپیاں میں 2000 سے لیکر اس واقعے سے قبل تک 130مختلف واقعات میں 54شہری، 196حریت پسند اور 2نامعلوم افراد شہید ہوئے جبکہ بھارتی فورسز کے 39اہلکار ہلاک ہو ئے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں رواں سال اس واقعے سے قبل تک 91مختلف واقعات میں 20شہری، 159حریت پسندشہید ہوئے جبکہ بھارتی فورسز کے 42اہلکار ہلاک ہو ئے۔