برازیل میں طیارہ گر کر تباہ ،14 افراد ہلاک
برازیل میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
باغی ٹی وی: برازیلی میڈیا کے مطابق برازیل کے صوبے بارسیلوز میں شمالی ایمازون کے علاقے میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، حادثے کا شکار ہونے والے جہاز پر سوار تمام مسافر ہلاک ہو گئے ہیں، جہاز پر امریکی شہری بھی سفر کر رہے تھے تاہم حکام کی جانب سے مسافروں کی تعداد یا شناخت کو فی الحال ظاہر نہیں کیا گیا ہے-
بارسیلوز کے گورنر نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے جہاز حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کے مقام پر ریسکیو اہلکار پہنچ گئے ہیں، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
نگراں وزیر اعظم نےپاکستان میں منعقدہ عالمی مقابلہ حسن کا نوٹس لےلیا
https://x.com/choquei/status/1703151511058944238?s=20
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں جہاز کے عملے کے 2 اراکین سمیت طیارے میں سوار 14 افراد ہلاک ہو گئے،مینووس ائیرو ٹیکسی ائیر لائنز نے ایک بیان میں جہاز حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی تحقیقات جا ری ہیں تاہم متاثرین کی رازداری کے حقوق کے پیش نظر فی الحال ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا سکتی۔