استور،باراتیوں کی بس دریا میں گر گئی،دلہن بچ گئی،چار لاشیں مل گئیں

باراتیوں کو لیکر استور پریشنگ سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر تھلچی کے مقام پر دریا میں جا گری۔کوسٹر میں 25 افراد سوار تھے ۔چار لاشیں نکال لی گئیں،دلہن کو بھی زخمی حالت میں نکال لیا گیا

استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں سے بھری کوسٹر تھلیچی پل کے قریب دریا برد ہوگئی،ریسکیو ذرائع کے مطابق کوسٹر میں 25 افرادمسافر سوار تھے ،دریا میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش جاری ہے، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں، گلگت سے ریسکیو 1122 گاڑیاں موقع پر پہنچی ہیں،مقامی افراد بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں،

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے افسوس ناک حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے اور ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ حادثے کا شکار کوسٹر میں دلہن بھی سوار تھی جس کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا ہے،کوسٹر حادثے میں پنجاب کے علاقےچکوال سے تعلق رکھنے والے تین باراتی بھی سوار تھے۔

Comments are closed.