بڑے گھررکھنے پر مالکان کو ٹیکس کے نوٹسز،لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بڑے گھر رکھنے پر مالکان کو ٹیکس نوٹسز بھجوانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے لگثری گھروں کے مالکان کو بھجوائے گئے ٹیکس نوٹسز معطل کردئیے ،جسٹس جواد الحسن نے کہا کہ بادی النظر میں محکمہ ایکسائز نے ٹیکس ریکوری کے لیے قواعد وضوابط پورے نہیں کیے،فیئر ٹرائل ہر شہری کا حق ہے ،محکمہ ایکسائز کو جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہے،درخواست میں پنجاب حکومت اور ڈی جی ایکسائز سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں جیل ملازمین کو رسک الاؤنس نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے درخواست پر چیف سیکریٹری پنجاب کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ،لاہور ہائیکورٹ نے درخواست چیف سیکریٹری پنجاب کو بھجواتے ہوئے نمٹا دی درخواست میں چیف سیکریٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا .درخواست گزار نے کہا کہ جیل ملازمین کو ملازمین کی طرح رسک الاؤنس نہیں دیا جارہا،عدالت چیف سیکریٹری پنجاب کو جیل ملازمین کو رسک الاؤنس دینے کا حکم دے،

Shares: