برازیل میں بارشوں اور طوفان سے تباہی،25 افراد ہلاک

ری ڈی جنیرو اور اسپریتو سانتو میں صورتحال انتہائی خراب ہے
0
101
storm

اسپریتو سانتو : برازیل کے جنوب مشرقی علاقوں میں بارش اور طوفان نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے۔

باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی ریاست ریوڈی جنیرو میں بارش اور سیلاب سے ہزاروں لوگ بےگھر ہو گئے، برازیل کے ریسکیو حکام کے مطابق ریوڈی جنیرو میں 10 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اسپیریتو سانتو میں 17 اموات ہوئی اور متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں، ری ڈی جنیرو اور اسپریتو سانتو میں صورتحال انتہائی خراب ہے اور ریسکیو ٹیمیں 24 گھنٹے رضا کارانہ کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فروری 2022 میں بھی برازیل میں شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث 241 افراد ہلاک اور سینکڑوں بے گھر ہو گئے تھے۔

دوسری جانب امریکہ میں موسم سرما کے برفانی طوفان کا نیا سسٹم داخل ہونے سے درجہ حرارت منفی 40 تک گر گیا امریکہ کے وسطی ، مغربی، جنوبی اور مشرقی علاقے شدید برفباری کی لپیٹ میں آ گئے،برفانی طوفان کے دوران مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہو گئے جس سے ملک کے کچھ حصوں کا درجہ حرارت منفی 40 تک گر گیا، شمالی نیو انگلینڈ شدید برفباری کی زد میں ہے جہاں شدید سردی میں بجلی بند ہونے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، شاہراہیں برف سے ڈھک گئیں جس کے سبب آمدورفت بند ہو گئی۔

Leave a reply