اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران، بیرسٹر گوہر خان نے مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علماء اسلام کا پانچ سال کے لیے امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے جمعیت کے کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی ملک میں جمہوری اقدار کو فروغ دینے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین نے مولانا عبدالغفور حیدری کو بھی جے یو آئی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے کامیابیوں کی دعا کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں ملک کے موجودہ سیاسی حالات، پارلیمانی مسائل، اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Shares: