مکہ مکرمہ میں موسلا دھار طوفانی بارش کے دوران مسجد الحرام میں ایمان افروز مناظر

عمرہ کی بکنگ کے حوالے سے تین اہم ہدایات جاری
Makkah

مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش کے باوجود عازمین عمرہ خانہ کعبہ کا طواف کرتے رہے اور اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا بیان کرتے رہے-

باغی ٹی وی : مکہ مکرمہ میں موسلا دھار طوفانی بارش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسں میں طوفانی بارش کے باوجود عازمین عمرہ طواف کرتے اور اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا بیان کرتے رہے،طوفانی ہواؤں کے جھکڑوں سے مسجد الحرام کے صحن میں مختلف اشیا اڑ گئیں اور صفائی کا عملہ صفائی پر مامور عملہ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے پھسل گیا مسجد الحرام کے اطراف کی سڑکوں سمیت مکہ کے دیگر علاقے بھی زیر آب آ گئے۔


طوفانی بارش کے دوران مکہ ٹاور کے اوپر بجلی چمکنے کے دلکش مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے مطاف ، نماز کے مقامات ، داخلی راستوں پر پانی کی فوری نکاسی اور فرش خشک کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد سے سعودی عرب جانیوالے مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد

دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت برائے حج و عمرہ کی طرف سے عازمین کے لیے عمرہ کی بکنگ کے حوالے سے تین اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں وزارت حج نے ضیوف الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ کی مناسک آسانی اور سہولت سے ادا کرنے کے لیے عمرہ کے لیے اپوائنٹمنٹ بک کرواتے وقت ہجوم کے اوقات سے بچنا یقینی بنائیں، آنے والے عمرہ زائرین اجازت نامہ پیش کرنے کے علاوہ، مقررہ وقت اور تاریخ پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس:سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کی درخواست …

Comments are closed.