سکھر میں گزشتہ روز کی بارش سے 77 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،بارش رک چکی تا ہم پانی نکالنے کا کام ابھی بھی جاری ہے،
سکھر میں گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ توڑ بارش ہوئی اور مجموعی طور پر 300 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی،ڈپٹی کمشنر کے مطابق 2 روز کی برسات کے دوران مختلف واقعات میں 24 افراد زخمی ہوئے، بارش سے 48 مکانات کونقصان پہنچا اور کرنٹ لگنے سے 5 جانورمرگئے ہیں،میئر سکھر کے مطابق شہر میں 77 سالہ تاریخ کی تیز ترین برسات ریکارڈ کی گئی ہے، بارش سے لاڑکانہ اور نوشہرو فیروز کے علاقے بھی پانی میں ڈوب گئے ہیں،سکھر اورخیر پور میں بارش سے کھجور کی فصل کو بھی نقصان پہنچاہے
ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ شہر کے 95 فیصد سے زائد علاقوں کو کلیئر کردیا گیا ہے، پرانا سکھر، شالیمار، بکھرچوک، تجارتی مرکز گھنٹہ گھر اور اطراف کے تجارتی مراکز سے پانی کی نکاسی کردی گئی ہے تاہم سکھر ریلوے اسٹیشن پر پانی اب بھی موجود ہے، سکھر میں 40گھنٹے بعد بجلی بحال کردی گئی ہے۔
ایم کیو ایم اراکین اسمبلی نے سکھر اور لاڑکانہ میں بارش کے بعد کی صورتحال پراظہار تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا سکھر،لاڑکانہ اور نواحی علاقے برسات کے پانی میں ڈوب چکے ہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت ہرسطح پر عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہے۔
ادھر ترجمان سندھ حکومت گنہور اسران کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم تفرقہ انگیزبیان بازی نہیں کرے ریلیف کی کوششوں میں تعاون کرے، یہ یکجہتی کا وقت ہے، سیاسی پوائنٹس اسکورنگ کانہیں،کسی بھی صورتحال سے نمٹنےکیلئے حکومت اور بلدیاتی ادارے پوری طرح الرٹ ہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ضلع سکھر کے چیئرمین کمیل شاہ اور ڈپٹی کمشنر ایم بی دھاریجو سے طوفانی بارش اور سیلاب متاثرین کے حوالہ سے ٹیلی فونک رابطے کئے۔ ضلع چیئرمین اور ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں اس ضمن میں متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل اور ان کی دیکھ بھال بالخصوص کھانے پینے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ متعلقہ حکام کے شاندار اقدامات پر انہیں شاباش دی۔ اس وقت طوفانی بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بڑی توقعات حکومت سے وابستہ ہیں ان کی ان توقعات پر پورا اتر کر ہی ان کا اعتماد حاصل کیا جاسکتا ہے۔
گرفتاری کا خوف،حسینہ کی پارٹی کے رہنما”دودھ کا غسل” کر کے پارٹی چھوڑنے لگے
بنگلہ دیش، ریلوے اسٹیشن پر لوٹ مار،تشدد،100 سے زائد زخمی
ڈاکٹر یونس کی مودی کو فون کال، اقلیتوں کے تحفظ کی یقین دہانی
حسینہ واجد پر قتل کا ایک اور مقدمہ درج
حسینہ واجد کی پسندیدہ بلی 40 ہزار میں فروخت
امریکی دباؤ اور خونریزی کے خوف نے مستعفی ہونے پر مجبور کیا ، شیخ حسینہ واجد کا انکشاف
پاکستان دشمن حسینہ کا بیٹا بھی عمران خان کی طرح” یوٹرن” ماسٹر نکلا
میری ماں اب بھی بنگلہ دیش کی وزیراعظم ہے،حسینہ کے بیٹے کا دعویٰ
حسینہ کی بھارت میں 30 ہزار کی شاپنگ،پیسے ختم ہو گئے
در بدر کے ٹھوکرے: شیخ حسینہ واجد کی سیاسی سفر کا المناک انجام
حسینہ کی حکومت کا بد ترین خاتمہ،مودی کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی
ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان
بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب
بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل
حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری
بنگلادیش کی سابق وزیراعظم پر سنگین الزامات: بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ درج