ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

رات میں بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
0
167

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر بارش اوربرفباری کا امکان ہے-

باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اوربلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے جبکہ رات میں بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند/سموگ چھائے رہے گی شدید دھند کے باعث متاثرہ علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، شہریوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شما لی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ،پنجاب،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے اور بالا ئی سندھ کے اضلاع میں شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔

وزارت مذہبی امور کی ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

نگران حکومت ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن ملے ہوئے ہیں،عمران خان

سعودی عرب میں پہلا شراب خانہ کھلنے کی تیاری

Leave a reply