ورلڈ کپ ٹی 20:بارش نے پاکستان کی امیدوں پرپانی پھیر دیا

0
100
rain

امریکا اور آئر لینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا ہے اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے، امریکی ریاست فلوریڈا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے جس کے باعث آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول میچز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج امریکا اور آئرلینڈ کا اہم میچ فلوریڈ ا میں شیڈول تھا اور اگلے مرحلے میں پہنچنے کی پاکستان کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے اس میچ میں آئرلینڈ کی جیت ضروری تھا، اس میچ میں آئرش ٹیم کی کامیابی پاکستان کی کامیابی تصور کی جا رہی تھی۔
گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے باعث فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی تاہم آج فلوریڈا میں موسم بہتر ہونے لگا تھا اور یہ کہا جا رہا تھا کہ بارش کا سلسلہ رکا ہوا ہے جبکہ جمعے کو شدید بارش کی پیشگوئی ضرور ہے لیکن اس کی امکانات اب 70 فیصد ہیں۔امریکا اور آئرلینڈ کا میچ آج لاؤڈر ہل میں کھیلا جانا تھا لیکن وہاں گزشتہ کئی گھنٹے سے بارش ہو رہی تھی۔ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے سے میچ منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔ اس طرح امریکا کے پانچ پوائنٹ ہوگئے اور وہ سپرایٹ میں پہنچ گیا۔ پاکستان کے تین میچ کھیل کر دو پوائنٹ ہیں ۔ اسے امریکا اور بھارت سے مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کے باعث اب تمام کھلاڑی عید اپنے گھر ہی کریں گے۔ پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان آخری گروپ سٹیج کا میچ اتوار کو کھیلا جا ئے گا۔ اس میچ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

Leave a reply