ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں پنجاب میں بارشوں سے متعلق مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔

پنجاب کے ضلع چونیاں میں ایک مکان کی چھت گرنے سے دو بچیاں جاں بحق ہوئیں، جبکہ بہاولنگر میں کچے مکان کی چھت گرنے سے چار سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔

لاہور میں بھی تیز بارش ہوئی، جہاں سب سے زیادہ نشتر ٹاؤن میں 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی بندش رپورٹ ہوئی۔خیبر پختونخوا کے اضلاع مردان اور شمالی وزیرستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ جنوبی وزیرستان میں گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے باعث جامع مسجد کی چھت گر گئی اور کچھ مکانات و دکانوں کو نقصان پہنچا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم اربوں روپے سے تعمیر کی گئی اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی عمارت دو سال میں ہی بارش میں ٹپکنے لگی۔دوسری جانب سندھ میں بھی 29 جون تک کراچی سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رونالڈو کا النصر کلب سے دو سالہ نیا معاہدہ، 2027 تک ساتھ نبھائیں گے

پاکستان کا مظلوم فلسطینیوں و کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، مظالم کی مذمت

ایران جنگ: اسرائیل کو 20 ارب ڈالر تک معاشی نقصان، معیشت دباؤ میں

Shares: