بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن، موٹروے پولیس نے جاری کیں اہم ہدایات

0
79

بارش کے باعث موٹروے پر پھسلن، موٹروے پولیس نے جاری کیں اہم ہدایات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ قومی شاہرات پر اکثر مقامات پر بارش اور روڈ پر پھسلن ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی کے وائپرز درست حالت میں رکھیں وقتا فوقتاً استعمال کریں، قومی شاہراہ پر بارش کی وجہ سے پھسلن ہے دوران بارش گاڑی کی رفتار کم رکھیں گیلی سڑک پر گاڑی کو روکنے میں زیادہ وقت لگتا ہے اگلی گاڑی سے زیادہ فاصلہ رکھیں

موٹروے پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بارش اور پھسلن جان لیوا حادثہ کا سبب بن سکتی ہے گاڑی کے اگلے اور پچھلے شیشے صاف رکھیں

واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ہوئی ہیں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے علاقوں تاندلیانوالہ، فیصل آباد اور قصور میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 15 لوگ جاں بحق ہو گئے ہیں

تاندلیانوالہ کے قریب بارش سے گھر کی چھت زمین بوس ہوگئی، ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں 5 لوگ زخمی بھی ہوئے جنہیں رسیکیو ٹیموں نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ،چھت گرنے کے بعد اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا۔بعد ازاں رسیکیو ٹیم موقع پرپہنچی

پنجاب میں‌ بارش، مختلف شہروں میں چھتیں گرنے کے واقعات،15 افراد جاں بحق

Leave a reply