ویمن انڈر 19 ورلڈ کپ،بارش کے باعث 3 میچز متاثر

ا نگلینڈ کی بیٹنگ کے دوران پچ پر ایک چھوٹا سا سانپ بھی نکل آیا
under 19 women

کولالمپور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن انڈر 19 ورلڈ کپ ملائیشیا میں شروع ہوگیا۔

باغی ٹی وی : پہلے روز 6 میں سے تین میچز کے فیصلے ہوئے جبکہ 3 میچز بارش کے سبب نہ ہوسکے، جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان شیڈولڈ میچ بھی شامل تھا ،بارش کے سبب نامکمل اور منسوخ ہونے والے میچوں میں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا۔

بانگی میں آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 9 وکٹ سے مات دی، ایونٹ کےپہلے روز بارش کے سبب صرف 3 میچز کے فیصلے ہوئے، اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 48 رنز پر آؤٹ ہوئی، آسٹریلیا نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیابانگی میں ہی کھیلے گئے ایک اور میچ میں بنگلادیش نے نیپال کو 5وکٹ سے مات دی کُوچنگ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 22رنز سے ہرادیا۔

پی ٹی آئی کا کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب

جوہر بارو میں تیز بارش کی وجہ سے پاکستان اور امریکا کے درمیان میچ منسوخ کردیا گیا، میچ میں ایک بھی گیند نہیں پھینکی جاسکی، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا،انگلینڈ اور آئرلینڈ کا میچ بھی مکمل نہ ہوسکا، انگلینڈ نے 7 وکٹ پر 144 رنز بنائے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ نے 2 وکٹ پر28 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے میچ کو ختم کرنا پڑا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

ٹرمپ کی دھمکیاں،کینیڈا کا امریکہ سے درآمد کی جانے والی اشیا پر کسٹم ڈیوٹی بڑھانے پر غور

اس میچ میں ا نگلینڈ کی بیٹنگ کے دوران پچ پر ایک چھوٹا سا سانپ بھی نکل آیا جسے انگلش بیٹر نے اپنے بیٹ سے بھگایا علاوہ ازیں کُوچنگ میں نائیجریا اور سموا انڈر 19 ویمن کا میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

ہر کسی کا ذریعہ آمدن ہوتا ہے عمران خان کا ذریعہ آمدن بتادیں ،عطاتارڑ

Comments are closed.