باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما، وفاقی وزیرشازیہ مری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے،

وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے حکومت کام کر رہی ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے،بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان بلوچستان میں ہوا ہے،آصف زرداری نے بلوچستان کیلئے اہم اقدامات اٹھائے تھے،بلوچستان کے25 ڈسٹرکٹ بارش سے سخت متاثر ہوئے ہیں،وزیراعظم سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے کوشاں ہیں،ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ایک ریلیف کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کی ہے جس کی سربراہی احسن اقبال کر رہے ہیں، سیلاب سے متاثرہ فی گھرانے کو 25ہزار روپے دینے پر کام شروع کر دیا گیا ہے،بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں، بینظیر انکم سپورٹس پروگرام کے ذریعے متاثرین تک امدادی رقم پہنچائی جائے گی فوج سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے،حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 650 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،

دوسری جانب سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ میں بارش سے نقصانات ہوئے،حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں تباہی ہوئی ،حیدرآباد میں 3دن میں 250 ملی میٹر بارش ہوئی، حیدرآباد انتظامیہ نے بہت اچھا کام کیا،بارشوں میں پیپلزپارٹی کے وزرا خود سڑکوں پر موجود تھے ،حیدر آباد میں لطیف آباد نمبر 12 اور کچھ جگہوں پر پانی اب بھی موجود ہے،دیہی علاقوں کی صورتحال خراب ہے وہاں بھی نکاسی آب کا کام جاری ہے بارشوں سے کروڑوں اربوں کی کاشت کونقصان پہنچا ہے سندھ حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے وفاقی حکومت سے تعاون چاہتے ہیں زیادہ نقصان والے علاقے آفت زدہ قرار دیئے جائینگے ،

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا سچ بھی اب جھوٹ لگے گا،عمران خان لوگوں کو استعمال کرتے ہیں سعودی عرب میں لوگوں کو استعمال کیا گیا،اب شہبازگل کی باری ہے عمران خان اداروں کو بلیک میل کررہے ہیں عمران خان الیکشن کمیشن کو یرغمال بنانے کی کوشش کررہے ہیں،عمران خان ساڑھے 3سال اقتدارمیں رہے ہیں اب مزید لاڈلے والا سلوک نہیں ہوناچاہیے،

Shares: