بارکھان واقعہ افسوسناک ہے، بلوچستان میں جنگل کاقانون رائج ہے- جام کمال خان

بارکھان واقعہ افسوسناک ہے، بلوچستان میں جنگل کاقانون رائج ہے جام کمال خان
اوتھل :  سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کیاہم اکیسویں صدی میں رہتے ہیں یا بلوچستان میں اب تک جنگل کا قانون رائج ہے ،بارکھان کے دردناک واقعے میں ایک بلوچ قبیلے سے تعلق رکھنے والی خاتون نے قران پاک اٹھاکر اپنی اور اپنے بچوں کی جان بچانے کی اپیل کی آج انکی اور اس کے دو جوان بیٹوں کی لاشیں بارکھاں میں کنویں سے برامد ہوئیں۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کیا ہم اکیسویں صدی میں رہتے ہیں یا بلوچستان میں اب تک جنگل کا قانون رائج ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت اور انکے ادارے متاثرین کو انصاف دلائیں۔

Leave a reply