بارودی مواد رکھنے کے جرم میں عدالت نے کتنی سزا دی؟

0
50

بارودی مواد رکھنے کے جرم میں عدالت نے کتنی سزا دی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ماتحت عدالت سے ملنی والی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی،سندھ ہائیکورٹ نے ملزم عالمگیر کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی

بھتہ خور کی سزا کے خلاف اپیل، عدالت نے کیا حکم دیا؟

عدالت نے ملزم عالمگیر کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں 7سال سزا سنائی تھی، ملزم نے سزا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی جسے آج عدالت نے مسترد کر دیا.

کراچی میں بھتہ خوری کیخلاف آواز اٹھانے پر تاجر کو گولیاں مار دی گئیں

ملزم کے وکیل نے عدالت میں سزا کے خلاف اپیل پر عدالت میں بحث کی اور دلائل دیئے ،عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی سزا برقرار رکھی اور اپیل مسترد کر دی. بعدازاں ملزم کے وکیل نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی سزا کے خلاف ہم اعلی عدالتوں میں جائیں گے اور انصاف لے کر رہیں گے، پولیس نے بے قصور کے ذمے بارودی مواد ڈال دیا .

Leave a reply