اسحاق ڈارحضرت بری امام مزارکی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین مقرر

0
45
ishaq dar

وزیراعظم نےحضرت بری امام مزارکی ڈویلپمنٹ اور انتظامی امور پر قائم کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دے دی ،نوٹیفکیشن جاری-

باغی ٹی وی : وزارت داخلہ نے انتظامی کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو انتظامی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق پرائیویٹ ممبران میں جنرل ریٹائرڈ محمد افضل جنجوعہ، حنیف عباسی، راجہ سرفراز اکرم، سہیل اقبال بھٹی، گوہر زاہد ملک، انعام ربانی، محسن رضا نقوی اور میاں محمد حنیف شامل ہیں وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے اور ڈی سی اسلام آباد بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

سید عبد اللطیف کاظمی قادری المعروف امام بری کا تعلق قادریہ سلسلہ سے ہے آپ بری امام (امام البر خشکی کے امام)کے لقب سے زیادہ مشہور ہیں آپ کا دربار پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد کے نواحی گاؤں نور پورشاہاں میں واقع ہے اس سے پہلے یہ جگہ چور پور کہلاتی تھی امام بری اسلام آباد کے سرپرست ولی (سینٹ) ہیں،بری بادشاہ،بری سلطان اور امام بری کے القاب آپ کو دیے گئے ہیں-

نگراں پنجاب حکومت کو بڑے فیصلے کرنے سے روکا جائے،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

شاہ عبد الطیف کا وصال 1117ھ بمطابق 1706ء میں نور پور شاہاں اسلام آباد میں ہوا،آپ کا دربار پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد کے نواحی گاؤں نور پور شاہاں میں واقع ہے جہاں ہر سال لاکھوں عقیدت مند حاضری دیتے ہیں دربار اورنگزیب عالمگیر نے اپنے دور حکومت میں تیار کروایا-

توشہ خانہ کیس:رجسٹرار آفس تمام متعلقہ درخواستوں کوسماعت کیلئے مقررکرے،اسلام آباد ہائیکورٹ

Leave a reply