بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے، اور ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں پولیس موبائل کو ہائی وے پر بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔
حالیہ کارروائی کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کی کوششوں کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔
یزیدِ وقت اور غزہ کا کربلا ، امت کی خاموشی پر سوال ،تحریر: اقصیٰ جبار
کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی سستی، نوٹیفکیشن جاری
خیبرپختونخوا، پولیس شہداء پیکیج اور یونیفارم الاؤنس میں نمایاں اضافہ
ٹرمپ انتظامیہ کا ہارورڈ سمیت بڑی جامعات پر دباؤ، غیر ملکی طلبہ کا ریکارڈ طلب