ایشیاء کی سب سے بڑی اور کراچی کی مویشی منڈی کا 19 اپریل کو افتتاح متوقع ہے ۔ افتتاح سے قبل ہی منڈی میں پنجاب اور سندھ سے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق بیوپاری اور خریدار کی آسانی کیلئے منڈی میں اے ٹی ایم مشین کی سہولت بھی دی جائے گی۔ جنرل بلاکس میں بیوپاریوں کو اپنے ساتھ معیاری ٹینٹ لانے کی اجازت ہوگی۔ وی وی آئی پی اور وی آئی پی بلاکس میں ٹینٹ لگانے پر انتظامیہ کی جانب سے بڑا ریلیف دیا جائے گا۔ وی وی آئی پی اور وی آئی پی بلاکس میں ٹینٹ انتظامیہ سے ڈسکانٹ قیمت پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ناردرن بائی پاس پر لگنے والی اس مویشی منڈی میں عوام اور بیوپاریوں کے لئے سہولیات ہی سہولیات دی جائیں گی۔ ترجمان مویشی منڈی کے مطابق منڈی آنے والے خریداروں کیلئے پارکنگ فیس میں 50فیصد تک بڑا ڈسکائونٹ دیا جائے گا۔
وی وی آئی پی اور وی آئی پی بلاکس کے بیوپاری اگر اپنا ٹینٹ لگاتے ہیں تو انتظامیہ کو جگہ کے حساب سے رعایتی قیمت ادا کرنی ہوگی۔ ٹینٹ منڈی انتظامیہ کے معیار کے مطابق ہونا چاہیے ۔معیاری ٹینٹ نہ ملنے کی صورت میں انتظامیہ سے ٹینٹ رعایتی نرخوں پر لیا جاسکتا ہے۔ مویشی دوست منڈی کا افتتاح 19اپریل کو متوقع ہے۔ افتتاح سے پہلے ہی پنجاب و سندھ سے بیوپاریوں کا مال آنا شروع ہوگیا ہے۔
پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین زندگی کے دشمن ہیں، مصطفی کمال
اسرائیلی محاصرہ، غزہ کے 60 ہزار بچے فاقہ کشی کا شکار، یو این کا تشویش کا اظہار
جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد کا انتقال