اسلام آباد: آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا،جبکہ چند علاقوں میں بارش متوقع ہے-
باغی ٹی وی : گرمی کے ستائےعوام کے لیے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی سے یکم جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے، بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، بارشوں کے سلسلے سے ملک بھر میں گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے یکم جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر آندھی، جھکڑ چلیں گے او ربارش ہوگی جس کی وجہ سے شدیدگرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے،بارشیں بلوچستان کے مختلف علاقوں ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہوں گی،آج اور کل کراچی،حیدر آباد ،ٹھٹہ اور بدین میں آندھی، جھکڑ چلنے کا امکان ہے البتہ بارش کا فی الحال امکان نہیں ہے.مری، گلیات ، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گوجرانولہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، اوکاڑہ اور فیصل آباد سمیت دیگر مقامات پر بارشوں اور طوفان کا امکان ہے۔
شمالی کوریا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام
دوسری جانب پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ہفتے صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 28 مئی سے یکم جون تک پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان ہے، گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے، کھڑی فصلوں کو طوفان سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔








