محکمہ موسمیات نے آج راولپنڈی اور اسلا م آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔

باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق آج پوٹھوہار، کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوا سمیت بلوچستان میں بھی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ کراچی میں آج موسم جزوی ابر آلود رہے گا، کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم 22 جولائی میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نتیجے میں راولپنڈی ، پشاور اور لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت اور خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے آئی آئی چندریگر روڈ، پی آئی ڈی سی، شارع فیصل،گارڈن اور ملیر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

پاک وسری لنکا پہلا گال ٹیسٹ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود اور رات میں ابرآلود رہےگا، کراچی میں سمندری ہوائیں بحال رہیں گی، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، کم سے کم درجہ حرارت28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے، ہوامیں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے، جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 12 جولائی کی شام تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوجائیں گی مون سون کا یہ سلسلہ 14 جولائی تک مزید شدت اختیار کر جائے گا۔ 14 جولائی کو مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں بھی داخل ہوگا۔

امریکا کا ایف 16 طیارے خلیج بھیجنے کا اعلان

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 12 جولائی سے 17 جولائی کے دوران وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور، مری اور گلیات میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، قصور اور اوکاڑہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اسی طرح 13 جولائی کی شام سے 17 جولائی کے دوران گلگت بلتستان کے علاقوں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، لکی مروت اور کوہاٹ میں بھی بادل برسیں گے 14 جولائی سے 16 جولائی کے دوران سندھ کے شہر سکھر، جیکب آباد، نگرپارکر، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپور خاص میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ہم وفاق پرخوشی سے تنقید نہیں کرتے مجبور ہو کر کرتے ہیں،وزیراعلی بلوچستان

Shares: