ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ 16 اپریل تک جاری رہنے کا امکان

کراچی سمیت صوبے بھر میں موسم کل تک گرم رہنے کا امکان ہے،
0
95

کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں کل بھی موسم گرم رہنے کی جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں موسم کل تک گرم رہنے کا امکان ہے، بالائی اور وسطی سندھ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے اسی طرح زیریں سندھ (بشمول کراچی) میں پارہ 37 سے 39 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے سبب موسم گرم و مرطوب ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زائد گرمی محسوس کی جارہی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی رکھی ہے۔

افغانستان طالبان کےر وپوش سربراہ عید پر منظر عام پر آگئے

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور شمالی بلوچستان میں تیز ہوائیں ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی،ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ 16 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ جمعہ کے روز بلوچستان، بالائی سندھ، خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شمالی علاقہ جات میں بلند پہاڑوں پر برف باری کا بھی متوقع ہے۔

دوران عدت نکاح کیس، سزا کے خلاف اپیل میں دلائل دینے والے پراسیکیوٹر کا تبادلہ

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ ، اتوار اور سوموار کے روز خیبرپختونخوا،پنجاب، بلوچستان،بالائی، مشرقی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تاہم بعض علاقوں بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر ژالہ باری کیساتھ تیز موسلادھار بارش متوقع ہے اس دوران شمالی علاقوں میں بلند پہاڑوں پر برفباری کے امکانات بھی ہیں۔

عید کے روز بھی اسرائیلی بمباری،فلسطینی عید کے دن بھی جنازے اٹھا رہے

محکمہ موسمیات کی جانب سے 16 اپریل منگل کے روز بھی بیشتر علاقوں جنوب مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں مین تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

Leave a reply