ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

26 جولائی تک ملک کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا
0
75

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہورہی ہیں، اور 26 جولائی تک ملک کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا اس دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، اور چند مقامات پر شدید موسلادھار بارش کی توقع ہے،اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، نارووال، فیصل آباد سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہوں گی، اور موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانولہ میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع ژوب، بارکھان، موسی خیل، کوہلو اور نصیر آباد سمیت بلوچستان میں بھی بارش متوقع ہے، تاہم سندھ کے بیشتر علاقوں سمیت جنوبی پنجاب میں تیز ہواؤں اور باررش کا امکان ہے، اور موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے، جب کہ مری، گلیات، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، اور کراچی اور حیدرآباد کے نشیبی علاقوں میں بھی پانی جمع ہوسکتا ہےسیاحوں کو بارشوں کے دوران محتاط اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کردی ہے، اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔

غلط خبر چلانے پر جرمانہ 10 لاکھ روپے کے بجائے ایک کروڑ روپے ہوگا

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخواہ کے بیشتراضلاع میں کہیں کہیں پر تیز ہواوُں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، اور بتایا ہے کہ صوبے کے بعض مقاما ت پر موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے موسلادھار بارش کے باعث کئی علاقے پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ کے نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں، اور صوبے کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے 22 سے 24 جولائی تک کراچی، حیدرآباد، سکھر لاڑکانہ، عمر کوٹ، تھر پارکر، ٹھٹھہ، اور بدین سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے، کراچی اور حیدرآباد میں پانی جمع ہونےکے ساتھ ڈیرہ غازی خان اور شمالی مشرقی بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ ابھی تھمنے والا نہیں،ملک کےبیشترعلاقوں میں موسلادھاربارش متوقع ہے اس دوران ندی نالوں میں طغیانی، نشیبی علاقوں میں سیلاب اورسڑکیں زیرِ آب آنے کا خطرہ ، جب کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور گلگت بلتستان میں گلوف اورفلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

جناح ہاؤس مقدمہ: چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا جائے یہ ضمانت کا کیس …

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مطلوبہ ایمرجنسی عملہ و مشینری تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے جمعہ اور ہفتہ کے روز مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارش کا امکان ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، قصور اور میانوالی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ریسکیو ریلیف ٹیموں کو متحرک کیا جائے اور شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں، اور نشیبی علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کو بھی یقینی بنایا جائے۔

این ڈی ایم اے نے آئندہ تین روز میں منگلا ڈیم ، دریائے جہلم اور چناب میں پانی کا اخراج تیز ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، اور گلگت بلتستان میں فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

چترال :گلیشئیر پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی

Leave a reply