محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی،ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہےاس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے آج سے مون سون بارشوں کے 11 ویں اسپیل کے آغاز کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، سرگودھا، خوشاب، نورپورتھل، میانوالی، قصور، حافظ آباد، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات اورگوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہےڈیرہ اسماعیل خان، دیر، شانگلہ، بونیر، مردان، چترال، کوہستان، ہری پور، بنوں، لکی مروت، باجوڑ، پشاور، سوات، کوہاٹ، بٹگرام، ایبٹ آباد، صوابی، مانسہرہ، خیبر، نوشہرہ، اورکزئی، کرم اور وزیرستان میں بارش کی توقع ہے۔

آسام، خاتون سول سروس افسر بھاری دولت کے ساتھ گرفتار

بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بوندا باندی کی توقع ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےملک کے مختلف علاقوں میں 19 ستمبر تک بارشیں ہونے کی توقع ہے اس دوران بڑے شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ہے، 18 اور 19 ستمبر کے دوران راولپنڈی، مری، گلیات کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کی توقع ہے۔

ٹک ٹاک کی ملکیت کا معاملہ:امریکا اور چین نے فریم ورک معاہدہ کر لیا

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اس دوران آندھی، جھکڑ چلنے، ژالہ باری اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا سٹرکچر (کچے گھر/دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیوں سولر پینل وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہےموسلادھار بارش کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ ہونے کا خدشہ ہے مسافر اور سیاح حضرات سفر کے دوران محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں۔

مودی حکومت کی سرپرستی میں ہندوتوا ایجنڈے کو تقویت

Shares: