نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک بھر میں مون سون سیزن کے دوران بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 299 ہو گئی۔
این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ مون سیزن کے دوران 26 جون سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 234 سے بڑھ کر 299 ہوگئی ہے جبکہ 715 افراد زخمی ہوئے ہیں اس سال کی طوفانی بارشوں اور سیلاب میں کم از کم 299 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جب کہ مزید 715 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونےو الوں میں 140 بچے، 102 مرد اور 57 خواتین شامل ہیں، زخمیوں میں 239 بچے، 204 خواتین اور 272 مرد شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق،بارشوں اور سیلاب کے دوران عوامی املاک کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ کل 1676 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں سے 562 مکمل طور پر تباہ ہو گئے، بارشوں کے دوران 428 مویشی بھی ہلاک ہو گئے26 جون سے اب تک، این ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں سے 2880 افراد کو ریسکیو اور محفوظ مقام پر منتقل کیا، جبکہ امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق این ڈی ایم اے نے 13466 امدادی اشیاء تقسیم کیں، جن میں 1999 خیمے، 61 راشن بیگ، 958 کمبل، 569 رضائیاں، 613 گدے، 1282 کچن سیٹ، 1163 فوڈ پیک، 350 لائف جیکٹس، 1122 حفظانِ صحت کے گھریلو کٹس، 2170 ترپالیں اور 146 پانی نکالنے والی مشینیں شامل ہیں۔
اسرائیلی وزیرکی قیادت میں سیکڑوں یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل








