پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہےکہ عمران خان کا اپنے اکاؤنٹ سے 1971 سے متعلق پوسٹ ہونے والی ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر دیے گے ایک انٹرویو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ فوج کے موازنے سے متعلق عمران خان کا اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نہ اس پوسٹ کا مواد دیکھا، نہ باقی چیزیں دیکھیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو موازنہ کرنا تھا وہ سیاسی تناظر میں تھا، یہ فوج کے بارے میں نہيں تھا۔
بیرسٹر گوہر نے لکھا کہ ’ہمارا 1971 کا موازنہ سیاسی مقابلے میں تھا، پارٹی کو اکثریت حاصل ہوئی لیکن کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا۔ رہنما نااہل کئے گئے، دوبارہ گنتی میں نشستیں کم ہوئیں اور پھر اکثریت اقلیت میں تبدیل ہو گئی۔ تو دیکھیں 1971 میں ملک کے ساتھ کیا ہوا جو اب کیا جا رہا ہے۔ یہ ہمارا بیانیہ ہے‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم عوامی لیگ اور خان صاحب شیخ مجیب نہیں ہیں‘۔اس سے قبل انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عمران خان کا اپنے اکاؤنٹ سے ہونے والی ٹوئٹ سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان جیل میں ہیں وہ ہر ویڈیو یا کانٹینٹ (سوشل میڈیا مواد) کو منظور نہیں کرتے، 1971 والی ویڈیو کو سیاسی نہ کہ فوجی تناظر میں دیکھا جائے۔
خیال رہے کہ عمران خان کے ”ایکس“ اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری گئی تھی، اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ ’ہر پاکستانی کو حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا مطالعہ کرنا اور یہ جاننا چاہئیے کہ اصل غدار تھا کون جنرل یحیٰ خان یا شیخ مجیب الرحمان‘

Shares: