برطانیہ کو مطلوب پاکستانی نژاد پیراں دتہ کی اپیل پر کب ہو گی سماعت؟

0
41

برطانیہ کو مطلوب پاکستانی نژاد پیراں دتہ کی اپیل پر کب ہو گی سماعت؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی شہری پیراں دتہ قتل مقدمہ میں برطانیہ حوالگی کیس ،سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پیر کو سماعت کیلئے مقررکر دی گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار سماعت کریں گے سنگل بینچ نے ملزم پیراں دتہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی تھی ملزم پیراں دتہ نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی پیراں دتہ نے انکوائری مجسٹریٹ اسلام آباد کا 9 نومبر کاحکم چیلنج کررکھا تھا پیراں دتہ خان پر 18 نومبر 2005 کو برطانیہ میں لیڈی پولیس کو قتل کرنے کا الزام ہے

واضح رہے کہ 27 مارچ کو اسلام ہائیکورٹ نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری پیراں دتہ کی قتل کیس میں برطانیہ حوالگی معاملے میں درخواست ضمانت بعدازگرفتاری مسترد کردی تھی ،برطانیہ کو مطلوب پاکستانی نژاد پیراں دتہ اڈیالہ جیل میں قید ہے،عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ملزم کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پرمحفوظ فیصلہ سنیا تھا ،عدالت نے پیراں دتہ کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری مسترد کردی تھی

Leave a reply