برطانیہ اور سندھ یکساں تخلیقی روایاں رکھتے ہیں، مراد علی شاہ

murad ali shah

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے برطانوی قونصل خانے میں برطانوی شاہ چارلس سوم کی 76ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت پر مسرت کا اظہار کیا اور تقریب کو شاندار، برطانوی روایات سے بھرپور ارٹ، موسیقی اور دوستی کے فروغ کا سبب قرار دیا۔ کراچی میں برطانوی قونصل خانے پہنچنے پر ڈپٹی ہائی کمشنر نے وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال کیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق اپنے خطاب میں مراد علی شاہ نے سندھ کے عظیم ثقافتی ورثے، موسیقی، شاعری اور آرٹ سے اس کے تعلق کو اجاگر کیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ ہزاروں سال سے موسیقی، شاعری اور آرٹ پر مشتمل ثقافت کی سرزمین ہے۔ سندھ کے فنکاروں نے عالمی موسیقی پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عظیم ثقافتی ورثے کے تحفظ کا عزم ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ سندھی کلچر ڈے اور آرٹ اور فنون کے فروغ کے دوسرے پروگراموں کا مقصد ثقافتی ورثے کا تحفظ ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ برطانیہ اور سندھ دونوں میں تخلیقی روایات یکساں ہیں جنہوں نے عالمی موسیقی اور آرٹ پر اثرات چھوڑے ہیں۔ ثقافتی شراکت داری کی اہمیت پربات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ایسی تقاریب سے زندگی کیلیے نئے آئیڈیاز تخلیق ہوتے ہیں، صلاحیتوں اور ثقافتوں کے تبادلے سے ہمارے درمیان دوستی اور باہمی احترام پروان چڑھتا ہے۔آخر میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے عوام کی طرف سے شاہ چارلس سوم کو 76ویں سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ وہ امن، صحت اور خوشیوں کے ساتھ کئی سال اور جئیں، وزیراعلیٰ نے سندھ اور برطانیہ کے درمیان قریبی ثقافتی تعلقات کے قیام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ تقریب میں موسیقی، آرٹ اور دوستی کا جشن منایا گیا جس میں تمام مکاتب فکر کے افراد نے ثقافتی تبادلے اور شراکت کے جذبے سے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہائی کمیشن پہنچنے پر برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے شاہ چارلس سوم کی 76 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

ڈانس پارٹی پر چھاپہ، نشے میں دھت 18مرد اور 9 خواتین گرفتار

وزارت داخلہ کا غیرقانونی وی پی اینز کی بندش کیلئے خط، اسلامی نظریاتی کونسل کی حمایت

سری لنکا: انتخابات میں صدر دسانائیکے کے اتحاد کو بڑی کامیابی

Comments are closed.