برطانیہ میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے شبہ میں پولیس نے 4 ایرانی باشندوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ہونے والوں کی عمریں 29 سے 46 برس کے درمیان ہیں، شبہ ہے کہ وہ دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری کر رہے تھے اور مخصوص جگہوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا، ان افراد کو لندن، سونڈن اور گریٹر مانچسٹر سے گرفتار کیا گیا۔اس ھوالے سے لندن میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی دو الگ الگ کارروائیوں میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں 4 ایرانی شہری ہیں۔
میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ مشتبہ افراد میں سے 5 کو ہفتے کے روز چھاپوں میں ’ایک مخصوص احاطے‘ کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش کے تحت حراست میں لیا گیا۔اس ھوالے سے ہم متاثرہ جگہ پر موجود لوگوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ انھیں اپ ڈیٹ رکھا جا سکے، انھوں نے کہا تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، اور مختلف پہلوؤں سے انکوائری کر رہے ہیں۔

98فیصد سرکاری عازمین حج کو ویزے جاری کر دیے گئے

سنسرشپ اور بدترین کریک ڈاؤن ، بھارت صحافتی آزادی میں151 ویں نمبر پر چلا گیا

حماس کی سرنگ میں بم دھماکہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

مودی سن، غلطی کی تو بھارت میں ہر طرف تباہی ہو گی،پاکستانی کسانوں کا اعلان

لائن آف کنٹرول پر بھارتی بِلا اشتعال فائرنگ، پاکستان فوج کا منہ توڑ جواب

Shares: