برطانیہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفان ڈراگ کے نتیجے میں کرسمس سے قبل سفر میں خلل پیدا ہوا اور ملک بھر میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے رات بھر تیز ہواؤں کے حوالے سے ویلز اور جنوب مغربی انگلینڈ کے کچھ حصوں میں ریڈ الرٹ جاری کیا۔بزنس سکریٹری جوناتھن رینالڈز نے بتایا کہ طوفان نے ’چیلنجنگ صورتحال‘ کو جنم دیا۔حکومت نے 30 لاکھ افراد کو فون پر سائرن کی طرح الرٹ جاری کیا کہ اور رات گھر پر رہنے کی ہدایت کی۔شمال مغربی انگلینڈ کے لنکا شائر میں پولیس نے بتایا کہ طوفان کے دورانہ طوفانی ہوائوں کے سبب درخت گرنے کے واقعے بھی رونما ہوئے جس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔طوفان کے نتیجے میں ہفتے کے آخر میں شدید بارش ہونے کی توقع ہے، جس میں پورے برطانیہ میں 100 سے زیادہ سیلاب کی وارننگز اور الرٹس جاری کیے گئے۔اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو سے ایڈنبرا تک اور مشرقی انگلینڈ میں کیمبرج اور اسٹینسٹڈ ہوائی اڈے سمیت کئی راستوں پر ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل پڑا یا انہیں معطل کر دیا گیا۔آر ٹی ای نیوز ایجنسی کے مطابق آئرلینڈ میں ہوا کی وارننگ جاری کی، جس کے نتیجے میں 4 لاکھ لوگوں کو بجلی کے بغیر رہنا پڑا۔ڈبلن ہوائی اڈے نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے ہفتے کی صبح طے شدہ متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے مختلف ہوائی اڈوں سے پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں جب کہ ریلوے کا شیڈول متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ کئی شہروں میں فٹبال میچز منسوخ ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق جنوبی و سائوتھ ویلز سمیت ویسٹ مڈلینڈز میں 55 ہزار گھر بجلی سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

روس اور ایران دونوں اقتصادی اور فوجی لحاظ سے کمزور ہو چکے ،ٹرمپ

بشارالاسد کے ملک چھوڑنے کی روس نے تفصیل بتا دی

بشار الاسد کا تختہ الٹنے کا کریڈٹ اسرائیل نے لے لیا

دینی مدارس میں سرکار کی مداخلت نہیں مانتے،مولانا فضل الرحمان

Shares: