برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے، جس کی رکنیت یا حمایت کرنے والوں کو 14 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

ہائی کورٹ نے گروپ کو دہشت گرد قرار دینے کے حکومتی فیصلے کو عارضی طور پر روکنے کی درخواست مسترد کر دی، جبکہ کورٹ آف اپیل میں دائر کی گئی اپیل بھی آخری لمحات میں خارج کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین ایکشن کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ ماہ انہوں نے رائل ایئر فورس کے دو طیاروں کو نقصان پہنچایا تھا، جس کی مالیت تقریباً 70 لاکھ پاؤنڈ بتائی گئی ہے۔ اس واقعے پر 4 افراد کے خلاف فرد جرم بھی عائد کی جاچکی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ برطانیہ میں ٹیررازم ایکٹ 2000 کے تحت اب تک تقریباً 81 تنظیموں پر پابندی لگائی جا چکی ہے، جن میں حماس، القاعدہ اور نیشنل ایکشن بھی شامل ہیں۔

شاداب خان کے کندھے کا کامیاب آپریشن، جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

Shares: