برطانیہ میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے کے سلسلے میں انسدادِ دہشت گردی پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی انگلینڈ کی ایئربیس پر حالیہ مظاہرے کے بعد عمل میں لائی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ایک 29 سالہ خاتون، 36 اور 24 سال کے دو مرد شامل ہیں، جن پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی، تیاری یا اکسانے کا الزام ہے جبکہ ایک 41 سالہ خاتون کو مجرم کی معاونت کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ واقعہ 20 جون کو پیش آیا جب ’فلسطین ایکشن گروپ‘ سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے آکسفورڈ شائر میں واقع ایک ایئربیس میں گھس کر دو طیاروں پر سرخ رنگ پھینکا اور کھرپیوں سے انہیں نقصان پہنچایا۔ ان طیاروں کو ایندھن کی فراہمی اور سامان کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے اس مظاہرے کو "شرمناک” قرار دیا تھا۔اس واقعے کے بعد برطانیہ کی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر نے تنظیم ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی لگانے کی تجویز دی ہے، اور کہا ہے کہ گروپ کی سرگرمیاں "جارحانہ” ہو چکی ہیں، جن سے لاکھوں پاؤنڈز کا نقصان ہو چکا ہے۔

برطانوی حکومت انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت اس گروپ کو کالعدم قرار دینے پر غور کر رہی ہے۔

عدالت میں نیتن یاہو کی درخواست مسترد، کرپشن مقدمہ بدستور جاری رہے گا

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا آسٹریلیا کا دورہ، دفاعی و سلامتی تعاون پر اہم ملاقاتیں

کراچی پولیس کا محرم الحرام سیکیورٹی پلان جاری، 20 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

دریائے سوات میں حادثات ، ٹورزم اتھارٹی کی خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ

سندھ طاس معاہدہ: عالمی ثالثی عدالت کی پاکستانی مؤقف کی تائید

دریائے سوات میں حادثات ، ٹورزم اتھارٹی کی خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ

Shares: