برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کو "خوفناک، بے نتیجہ اور ناقابل برداشت” قرار دے دیا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں خوراک کی تقسیم کے مراکز پر حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کے منافی ہیں۔

برطانوی حکومت اسرائیلی حکام پر پابندیاں لگانے پر غور کر رہی ہے، تاہم اسلحہ کی فروخت پر مکمل پابندی یا فلسطین کو فوری طور پر تسلیم کرنے سے فی الحال گریز کیا گیا ہے۔ریڈ کراس کی صدر مرجانا اسپولجارک نے غزہ کی صورتحال کو "زمین پر جہنم سے بدتر” قرار دیا، جب کہ برطانیہ میں امدادی تنظیمیں فوری امداد اور سیاسی اقدامات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

لندن میں اسرائیلی مظالم کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر مظاہرے جاری ہیں۔سر کیئر اسٹارمر نے زور دیا کہ فوری جنگ بندی، تمام قیدیوں کی رہائی، اور غزہ میں امدادی سرگرمیوں میں تیزی کی اشد ضرورت ہے۔

چینی صدر اور ٹرمپ کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے طویل گفتگو، تجارتی تعلقات پر زور

برطانیہ: ٹیکس محکمے کے اکاؤنٹس فشنگ اسکیم کا شکار، 47 ملین پاؤنڈ کا فراڈ ناکام

عالمی بینک کا نیا غربت پیمانہ، پاکستان میں غربت کی شرح 44.7 فیصد ہو گئی

ڈیجیٹل اثاثوں کی قانون سازی: وزارت قانون نے مجوزہ مسودہ کرپٹو کونسل میں پیش کر دیا

بلاول بھٹو کا بھارت کو انتباہ،پانی پر مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوں گے

Shares: