ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں لبرل ڈیموکریٹس نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران سے ممکنہ جنگ میں شرکت سے متعلق دیے گئے قانونی مشورے کو عوام کے سامنے لائے۔

لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے سربراہ ایڈ ڈیوی نے زور دیا ہے کہ برطانیہ کو اپنی خارجہ پالیسی امن، قانون اور انصاف کے اصولوں پر استوار کرنی چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ برطانیہ کو امریکا کی خواہش پر مشرق وسطیٰ میں کسی اور غیر قانونی تنازع کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔یہ مطالبہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب برطانوی اٹارنی جنرل کی جانب سے خبردار کیا گیا کہ ایران میں ممکنہ عسکری مداخلت، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آ سکتی ہے۔

دوسری جانب، برطانوی وزیرِ اعظم نے بھی اس بات کی تردید کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اسرائیل تنازع میں برطانیہ کی شمولیت کا کوئی اشارہ دیا ہے۔

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

ڈبلیو ایچ او کا ایران اور اسرائیل میں صحت مراکز پر حملوں پر اظہارِ افسوس

صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری سے متعلق خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا

ایران کے بیلسٹک میزائل حملے میں اسرائیلی اسپتال تباہ، 50 سے زائد افراد زخمی

Shares: