برطانوی ٹیکس اتھارٹی (ایچ ایم آر سی) کو ایک بڑی فشنگ اسکیم کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں ہیکرز نے تقریباً 1 لاکھ شہریوں کے ٹیکس اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی۔

ایچ ایم آر سی کے مطابق اس اسکیم کے باعث 47 ملین پاؤنڈ کا نقصان ہونے کا خدشہ تھا۔ ہیکرز نے جعلی ای میلز اور پیغامات کے ذریعے لوگوں سے ذاتی معلومات حاصل کیں، جنہیں استعمال کرتے ہوئے وہ ٹیکس ریفنڈ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔محکمے کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ اکاؤنٹس کو لاک کر دیا گیا ہے اور متعلقہ افراد کو خطوط بھیجے جا رہے ہیں۔ محکمہ اس بات کی یقین دہانی کراتا ہے کہ کسی متاثرہ شہری کو براہ راست مالی نقصان نہیں ہوگا۔

ایچ ایم آر سی نے واضح کیا ہے کہ یہ واقعہ سائبر حملہ نہیں بلکہ فشنگ کے ذریعے معلومات چوری کیے جانے کا معاملہ ہے۔محکمے کی ڈپٹی چیف اینجیلا میک ڈونلڈ نے بتایا کہ ہم نے اس سال 1.9 ارب پاؤنڈ کے ٹیکس فراڈ کو روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ایچ ایم آر سی نے تمام مشکوک اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں اور غلط معلومات کو سسٹم سے ہٹا دیا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر تحقیقات جاری ہیں۔

متاثرہ افراد کے لیے ہدایات میں بتایا گیا کہ اگر ایچ ایم آر سی کی جانب سے خط موصول ہو تو فوری ردعمل دیں۔کسی مشکوک ای میل یا پیغام پر کلک نہ کریں۔اپنے آن لائن ٹیکس اکاؤنٹ کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔محکمے کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو اگلے تین ہفتوں کے دوران خطوط ارسال کر دیے جائیں گے۔

عالمی بینک کا نیا غربت پیمانہ، پاکستان میں غربت کی شرح 44.7 فیصد ہو گئی

ایران کی امریکا پر تنقید، غزہ جنگ بندی قرارداد ویٹو کرنے کو اسرائیلی جرائم میں شراکت قرار دیا

ڈیجیٹل اثاثوں کی قانون سازی: وزارت قانون نے مجوزہ مسودہ کرپٹو کونسل میں پیش کر دیا

بلاول بھٹو کا بھارت کو انتباہ،پانی پر مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوں گے

یو اے ای میں 139 ملین درہم کے قرضے معاف، عید پر 1900 سے زائد قیدیوں کی رہائی

Shares: