برطانیہ کی ایسیکس کاؤنٹی میں واقع ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا، واقعے کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی، تاہم ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پا لیا۔
ایسیکس پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے اطلاع موصول ہوئی کہ ایئرپورٹ کے قریب ایک چھوٹا طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ، ایمبولینس اور دیگر ہنگامی سروسز فوراً موقع پر پہنچ گئیں۔پولیس نے بتایا کہ جائے حادثہ کو فوری طور پر گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے طیارے میں موجود افراد کو نکالنے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے۔ تاہم حکام نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ طیارے میں کتنے افراد سوار تھے اور کسی جانی یا مالی نقصان کی نوعیت کیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے دوران یا اس سے قبل کسی تکنیکی خرابی یا موسم کی خرابی کا شکار ہو سکتا ہے، تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اپنی انکوائری شروع کر دی ہے، جبکہ ایئرپورٹ پر معمول کی پروازیں کچھ دیر کے لیے متاثر رہیں۔
خیبر پختونخوا میں 32 ارب روپے کا اسکینڈل، غیر رجسٹرڈ ترک کمپنی کو مبینہ فائدہ
اسحاق ڈار کا انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ، آئندہ ہفتے ملاقات طے