برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کی پہلی پروازاسلام آباد پہنچ گئی، کس نے کیا استقبال اور دی مبارکباد؟

0
41

برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کی پہلی پروازاسلام آباد پہنچ گئی، کس نے کیا استقبال اور دی مبارکباد؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ایرلائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان میں فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا،

برطانو ی ایئر لا ئن ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی ،معاون خصو صی زلفی بخاری نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کے ہمرا اسلام آباد ائیرپورٹ پر ورجن ائیر لائن کو خوش آمدید کیا۔ ،ورجن اٹلانٹک کی پاکستان لینڈنگ پر برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کو مبارکباد دی

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرکا کہنا تھا کہ بہت مبارک ہو پاکستان ،

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ بین اقوامی ائیر لائنز کی بحا لی سے پا کستان اور بر طا نیہ کے درمیان تجارتی اور سیا حتی روابط بڑھیں گے ۔برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک کو ہفتہ وار 8 پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ورجن اٹلانٹک پاکستان کے لیے جدید ایئربس اے 332 استعمال کرے گی

سی اے اے کی جانب سے سلاٹ اور پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔سول ایوی ایشن نے ورجن ائر کو پاکستان کیلئے ہفتہ وار 8 پروازوں کیلئے لینڈنگ کی اجازت دی ہے ،سی اے اے کے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے ورجن ائرلائن کو لاہور اور اسلام آباد کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

اس سے قبل ورجن اٹلانٹک کمپنی نے لاہور کے لیے اپنی سروسز بحال کرنے ک اعلان کیا تھا اور سروس اب بحال ہو چکی ہے،ورجن اٹلانٹک ایئرویزنے پاکستان سے پروازیں شروع کرنےکا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ مسافر ورجن اٹلانٹک ائرویز کی اپر کلاس، پریمیم اور اکانومی لائٹ مناسب پیش کش سے لطف اندوز ہوں گے ، نئی سروس کا مقصد برطانیہ اور امریکہ میں مقیم شہریو ں کو بہتر ین سہو لیات فراہم کر نا ہے ، کوڈ شیئر اور انٹر لائن شراکت داروں کے ذریعہ بھی یورپی اور شما لی امریکہ کے مقامات سے رابطے دستیاب ہوں گے۔

چیف کمرشل آفیسر جوہا جارونین کا کہنا تھا کہ لاہوراور اسلام آباد دونوں ہی مشہور منزلیں، اپنے جہاز پر مسافروں کے استقبال کے منتظر ہیں، برطانیہ جانے اور آنے کیلئے نان سٹاپ پروازیں ہو ں گی، مسافروں کی صحت کی حفاظت کیلئے اعلی معیار کے اقدامات کو یقینی بنانا گیا ہے ۔

Leave a reply