برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کا وزیراعظم کو فون، کیا ہوئی بات؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے وزیراعظم عمران خان کوٹیلی فون کیا ہے
وزیراعظم ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ قریبی اورمنفرد تعلقات کےعزم کا اظہار کیا،دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ بہترین بین الاقوامی دوستی پربھی گفتگو کی،
اعلامیہ کے مطابق شہزادہ چارلس نے پاکستان میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا،
وزیراعظم عمران خان اور شہزادہ چارلس کے مابین موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،
برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ پرنس آف ویلز دولت مشترکہ ممالک کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں،