برطانوی وزیراعظم نے دیا مودی کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا ہے
برطانوی وزیراعظم نے آئندہ ہفتے بھارت کا دورہ کرنا تھا تا ہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ اچانک منسوخ کر دیا ہے، بھارتی میڈیا دورے کی منسوخی کی وجہ کرونا بتا رہا ہے، بھارت میں یومیہ لاکھوں کرونا کیسز سامنے آ رہے ہیں، کرونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے برطانوی وزیراعظم نے دورہ بھارت منسوخ کیا ہے
بھارت کے سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے برطانوی وزیراعظم کا دورہ نہیں ہو گا بلکہ آنیوالے دنوں میں دورے کا نیا شیڈول سامنے آئے گا، برطانوی وزیراعظم کے 26 اپریل کے دورے میں بھارتی حکومت اور تاجروں سے اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہونے تھے،برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارت کا جنوری میں کیا جانے والا دورہ بھی کورونا صورتحال کی وجہ سے ملتوی کیا تھا۔